باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنے غیر ملکی ایجنڈے پر عملدرآمد کرتے ہوئے پارلیمانی نظام جمہوریت پر حملے کی تیاریاں کر رہا ہے،
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ خبردار کرتا ہوں کہ عمران نیازی معیشت دشمن ایجنڈے سے باز آ جائے، عمران خان نیازی کا پارلیمانی جمہوری نظام پراعتماد کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ یہ اپنے حصول اقتدار کیلئے کسی بھی غیر آئینی اورغیر جمہوری ہتھکنڈے کو استعمال کرنے سے باز نہیں آئیگا۔ ہم پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار کرنے کی عمران خان نیازی کی ہر مذموم سازش اور عمل کو جمہوری طریقے سے ناکام بنائیں گے۔
عمران نیازی اپنے غیر ملکی ایجنڈے پر عملدرآمد کرتے ہوئے پارلیمانی نظام جمہوریت پر حملے کی تیاریاں کر رہا ہے، خبردار کرتا ہوں کہ عمران نیازی معیشت دشمن ایجنڈے سے باز آ جائے، ملکی سلامتی کو کمزور کرنے کی ہرایک مذموم سازش کو ناکام بنائیں گے۔
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) December 15, 2022
قبل ازیں ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، حوالدار محمد امیر اور ایک عام شہری کی شہادت پر دکھ ہوا، خیبر پختونخواہ میں امن وامان کے صورتحال پر صوبائی حکومت سے تشویش ہے۔ دہشت گردوں کا پیچھا کرینگے، انکے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں گے۔ ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گرد کاروائیوں کا قلعہ قمہ کرنے نے بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستانی قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کے ساتھ کھڑی ہے، وطن کی خاطر جان دینے والوں کو پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ اُنکی جرآت کو سلام۔
نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت
اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح طے کیا؟
تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا
اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ