عمران نیازی بے بنیاد الزامات کا سہارا لینے کے بجائے صبر سے کام لے،وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی خطرناک کھیل کھیل رہا ہے،وہ ارشد شریف کے المناک قتل کو معمولی سیاست کے لیے استعمال کر رہا ہے،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کی حد تک جا رہا ہے،عمران نیازی بے بنیاد الزامات کا سہارا لینے کے بجائے صبر سے کام لے، عمران نیازی جوڈیشل کمیشن کے نتائج کا انتظار کرے،
https://twitter.com/CMShehbaz/status/1585238583018856454
ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں سعودی ولی عہد جناب محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے میری درخواست پر سعودی عرب میں اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیا۔ الّلہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں پر درگزر کرنے والا بہتر مسلمان بنائے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے لئے بڑا فیصلہ , مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا .وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان سے درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی، سعودی عرب کی جانب سے ملزمان کی رہائی کے فیصلے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطاء فرمائے
مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے
مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا
سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل
سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو
شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے