عمران ریاض کی جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست،بینچ کی سماعت سے معذرت

0
87
imran riaz

سینئر صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض خان کے جسمانی ریمانڈ دینے کے اقدام کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت سے معذرت کرلی

عمران ریاض خان کے جسمانی ریمانڈ دینے کے اقدام کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے بینچ نے فائل چیف جسٹس کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ انسداددہشت گردی عدالت نے جسمانی ریمانڈ قانون کے برعکس دیا، پولیس سے سیاسی بنیادوں پر عمران ریاض کا نام درج کیا،عمران ریاض کسی سیاسی جماعت کے رکن نہیں صحافی ہیں،14 مارچ کو عمران ریاض نجی چینل کی کوریج کے طور پر زمان پارک گئے، عمران ریاض خان کا اس دن کا پروگرام اور مختلف ویڈیوز ریکارڈ پر موجود ہیں،انسداد دہشت عدالت کے جج نے شواہد کا جائزہ لیے بغیر جسمانی ریمانڈ دے دیا۔عدالت انسداد دہشت گردی عدالت کیجانب سے جسمانی ریمانڈ کا اقدام کالعدم قرارد دے

واضح رہے کہ عمران ریاض خان کو لاہور سے اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا گیا تھا، عمران ریاض کو نوٹس ایف آئی اےنے جاری کئے تھے تاہم انہیں اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا،اینٹی کرپشن مقدمے میں ضمانت منظور ہوئی تو عمران ریاض خان کو دہشت گردی کے ایک مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

تکلیف زیادہ تب ہوتی ہے جب کوئی اپنا مارتا ہے،صحافی عمران ریاض

آئی جی پنجاب کے بیان کی تعریف پر توہین آئی جی کا مقدمہ بنا دیا،وکیل عمران ریاض

بالآخر عمران ریاض بول ہی پڑے، کیا کہا ؟ پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب تیار

عمران ریاض خان کی رہائی کیسے ہوئی؟ پنکی کے سابق شوہر کی گرفتاری

بولنے میں دشواری،وزن کم،عمران ریاض کو کیا ہوا؟

عمران ریاض خان پر ایک اور مقدمہ درج

عمران ریاض کا پتا چل گیا۔ جان کو خطرہ ،عمران خان پر کڑا وار ،سیاست دفن

Leave a reply