اسلام آباد:کپتان کپتان ہی ہوتا ہے،بیک وقت تمام محاذوں پربرسرپیکار، کامیاب سفارتکاری جاری،بھارت کے بعد افغانستان کوپیغام بھیج دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں متعین افغانستان کے سفیر کو دفترخارجہ طلب کر لیا گیا جبکہ پاکستان نے افغانستان میں داعش کے سربراہ اسلم فاروقی کی حوالگی کا مطالبہ بھی کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں متعین افغانستان کے سفیر کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اورآئی ایس آئی ایس خراسان گروپ کے اسلم فاروقی کی گرفتاری پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خراسان گروپ کی سرگرمیوں پر تشویش ہے،خراسانی گروپ پاکستان کیخلاف کارروائیوں میں ملوث ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس حوالےسے بارہا افغان حکومت کو آگاہ کرتا رہا ہے اور پاکستان نے اسلم فاروقی کی حوالگی کا مطالبہ کیاہے۔

واضح رہے کہ 5اپریل کو افغانستان کے نیشنل ڈائریکٹوریٹ سکیورٹی(این ڈی ایس)نے اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں داعش کے سربراہ کو 20ساتھیوں کے ہمراہ حراست میں لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف دشمن بھی کررہاہے ، چند دن پہلے بھارتی میڈیا نے تنقیدی انداز میں کہا تھا کہ عمران خان کیسا انسان ہے کہ ایک طرف کرونا سے لڑرہا ہے تو دوسری طرف کشمیر کے لیے لڑرہا ہے

معتبرذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان روزانہ کی بنیاد پروزارت خارجہ کو اہداف دیتے ہیں‌اورپاکستان کے موقف اورپاکستان کی حکمت عملی کے مطابق ان پرعمل کرواتے ہیں ، یہ بھی معتبر ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ عمران خان دی گئی اسائنمنٹ کا فالواپ بھی کرتے ہیں ،

ذرائع کےمطابق افغانستان سے داعش کے سربراہ کی حوالگی کا مطالبہ بھی وزیراعظم کی اداروں کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ عالمی میڈیا نےبھی اس بات کا اعتراف کیا ہےکہ ایک کپتان بیک وقت کئی محاذوں پرلڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے

Shares: