لاہور: عمران صاحب پشاور سے فون کالز کرانا بند کریں: مریم اورنگزیب اداروں پرالزامات سے باز نہ آئیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب پھر اداروں کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہیں اور یہ سب کچھ شریف فیملی کی ڈکٹیشن پر کررہی ہیں ، مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق، دن قریب آتے ہی عمران خان ہمارے ارکان کو دباؤ میں لانے کی کوششیں کر رہے ہیں، پشاور سے فون کالز کرانا بند کریں اور سیاست کے میدان میں سیاسی انداز میں مقابلہ کریں۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے، اپوزیشن اور پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں مشاورت سے یہ تحریک لا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے دن قریب آ رہے ہیں، خوف میں مبتلا عمران صاحب ہمارے اراکین پارلیمان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں، خبردار کر رہی ہوں کہ عمران صاحب پشاور سے فون کالیں کرانا فوری بند کریں، آپ سیاست کے میدان میں سیاسی انداز میں مقابلہ کریں، عمران صاحب یہ غیر آئینی حرکتیں آپ کے خوف اور شکست کا واضح ثبوت ہیں۔

Shares: