عمران صاحب چینی چوراپنے دوستوں کے خلاف کب کاروائی کریں گے؟ مریم اورنگزیب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کو بتایا جائے جہانگیر ترین نے کیوں اور کتنی چینی برآمد کی ؟ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی چینی اور آٹے کی ملوں کی اب تک تلاشی کیوں نہیں ہوئی ؟

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی روٹی، چینی اور آٹا چھین کر دوستوں کی جیبیں کیوں بھری جا رہی ہیں ؟ ایک سال میں 13 ہزار ارب کا قرضہ کس کی جیب میں گیا ہے۔ عوام کو بتایا جائے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کس کی جیب میں جا رہا ہے ؟

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ دوائیوں کی قیمتوں میں تاریخی اضافے سے کمایا گیا مال کس کی جیب میں گیا ؟ آپ کے دوستوں نے آپ کے ساتھ مل کر کتنی چینی باہر بھجوائی، عمران صاحب چینی چور، منافع خور اور ذخیرہ اندوز اپنے دوستوں کے خلاف کب کاروائی کریں گے ؟ بیرون ملک چینی بیچ کر اربوں کمانے والے اب چینی باہر سے منگوا کر پھر تجوریاں بھر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے ،چینی بازار میں 80 سے 85 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ،یوٹیلٹی سٹور پر چینی لینے کے لئے جانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وہاں چینی کا سٹاک ختم ہو چکا ہے، عام دکانوں پر بھی چینی کی قلت ہے جس کی وجہ سے اکثر دکاندار گاہکوں کو ایک یا دو کلو سے زیادہ چینی نہیں دے رہے.

چینی کی قیمت میں اضافے کے خدشے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ چینی کی قیمت میں کوئی کمی نہیں یو رہی ہیں، شوگر ملز اپنے سٹاک کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کر رہی، پنجاب حکومت چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہی،

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

درخواست میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے منافع کا حوالہ دیا گیا، درخواست گزار کا درخواست میں مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت چینی کی قیمت کو کم کرنے کیلئے اقدامات نہ کرکے وقت ضائع کر رہی ہے،حکومت کو فرانزک آڈٹ کرکے چینی کی قیمت مقرر کی جائے،

وزیراعظم عمران خان کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، اپوزیشن بھی حیران

Shares: