عمران خان نے ابھی تک میرے کسی بھی چیلنج کو قبول نہیں کیا،بلاول
عمران خان نے ابھی تک میرے کسی بھی چیلنج کو قبول نہیں کیا،بلاول
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کل پی ٹی آئی کی ناکامیوں پرپریس کانفرنس کی،
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں مسئلہ کشمیراورکورونا پرپی ٹی آئی کی نااہلیوں کواجاگر کیا،پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کی کرپشن کےمعاملےکوبھی اجاگرکیا،عمران خان کوپہلا چیلنج یہ کیا تھاکہ وہ قومی اسمبلی یاٹی وی پرمناظرہ کرلیں،دوسراچیلنج کہ وہ این آئی سی وی ڈی طرزکاایک اسپتال پورے پاکستان میں دکھادیں،
Yest press-con PTI failures on Kashmir,econ,covid & corruPTIon. PTI cant answer any questions. Still havent accepted any challenges 1)IK debate party heads in NA/TV 2)name 1 PTI gov hospitals that match NICVD 3)KP/Punjab match Sindh per capita testing https://t.co/5Dmgs3wNbN
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 14, 2020
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ تیسراچیلنج یہ کیاکہ وہ کے پی،پنجاب میں فی کس ٹیسٹنگ کا موازنہ سندھ سے کروا دیں، عمران خان نے ابھی تک میرے کسی بھی چیلنج کوقبول نہیں کیا،
بلاول نے حکومت سے احسان اللہ احسان بارے کیا اہم مطالبہ
احسان اللہ احسان کا فرار،وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے سوال پر کیا کہا؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو معیشت اور جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر احتساب کا نظام موجود ہے تو سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے۔ عمران خان عمران خان نے کشمیریوں کو لاوارث چھوڑ دیا۔ ‘سلیکٹڈ’ یا ‘الیکٹڈ’، ہم سب کشمیر کاز پر اکٹھے ہوتے تھے لیکن یہ پہلے اور آخری وزیراعظم ہونے جنہوں نے قوم کو کشمیر کاز پر متحد نہیں کیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی الیکشن مہم میں حمایت کی تھی۔ وہ مسئلہ کشمیر پر اتحاد قائم کرنے میں ناکام رہے۔ بجٹ میں مزدور، محنت کشوں اور کورونا کا فرنٹ لائن پر مقابلہ کرنے والوں اور ٹڈی دل کا مقابلہ کرنے کیلئے بھی کچھ نہیں رکھا گیا۔ پاکستان میں بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں ایسا معاشی بحران پہلے نہیں دیکھا۔ جو بے روزگار ہونگے، ان کی مدد کریں گے
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنی پریس کانفرنس میں گری ہوئی زبان استعمال کی، وزیراعظم عمران خان اور ان کی ہمشیرہ کے بارے میں باتیں ان کو زیب نہیں دیتیں، وزیراعظم کی بہن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، کسی خاتون کے بارے میں اس قسم کی باتیں نیچ حرکت ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلاول آخری شخص ہیں جنہوں نے عمران خان پر کرپشن کا الزام لگایا، وزیراعظم کو کسی نے مسٹر 10 پرسنٹ کہا نہ ہی بہن سے متعلق کبھی کسی نے بات کی، عمران خان پر کرپشن کا الزام لگانے سے پہلے بلاول کو 10 بار سوچنا چاہیے تھا، وہ پریس کانفرنس سے کرنے سے پہلے یا تو سو کر اٹھے تھے یا پھر وہ زمینی حقائق سے لاعلم ہیں، ان کے معاونین نے بھی انہیں نہیں سمجھایا کہ ایسی باتیں کرکے انہوں نے خود اپنا مذاق بنا لیا ہے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سیاسی طور پر مایوسی کا شکار ہیں، انہوں نے ماضی کی ایک بڑی سیاسی جماعت کو لاڑکانہ تک محدود کردیا ہے، ان کے پاس سیاسی طور پر کوئی ایجنڈا نہیں اس لیے وہ ایسی باتیں کر رہے ہیں، اوٹ پٹانگ باتوں کی بجائے اپنے اور خاندان پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیں، اس قسم کی باتیں نہ کریں۔
تمہارا انجام بھی تمہاری امی جیسا ہو گا، احسان اللہ احسان کی بلاول کو مبینہ دھمکی