’عمران خان کشمیر کی آواز‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

0
46

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’عمران خان کشمیر کی آواز ‘ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ٹرینڈ بن گیا۔ پاکستان میں یہ ٹاپ ٹرینڈ جبکہ بھارت میں ٹرینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹوئٹر کے صارفین نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو سراہا اور ان کی تقریر کے منتخب حصے ٹوئٹ کیے ہیں۔

اینکر حمزہ علی عباسی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ انہوں نے ہمیں عمران خان جیسا وزیراعظم دیا جس نے آج یہ ثابت کیا کہ وہ صرف پاکستان و کشمیر کے رہنما نہیں ہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے رہنماہیں اور انسانیت اور اسلام کی سب سے بڑی آوازوں میں سے ایک ہیں۔ اللہ ان کی حفاظت فرمائے۔

دنیا میڈیا گروپ کے ایڈیٹر انچیف کا مران خان نے ٹوئٹ کی کہ عمران خان نے ابھی اقوام متحدہ میں نریندر مودی کے چیتھڑے اڑا دئے دنیا کو بتادیا کہ ۹۵ لاکھ کشمیریوں پر بھارتی مظالم اب بر صغیر کو جوہری جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں جو پوری دنیا کو نگل لے گی عمران خان تقریر سنہری الفاظ میں لکھنے کے قابل ہے آج ہر پاکستانی کو عمران خان پر فخر ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے مصطفی کمال نے یوں ٹوئٹ کیا
وزیراعظم عمران خان نے بڑی ذہانت سے کشمیر کا مقدمہ لڑا، دوسروں کے برعکس اسلامو فوبیو پر بات کی جس پر کسی مسلم رہنما نے بات نہیں کی۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے لکھا کہ اگر اپنے سے سات گنا بڑے ملک کے ساتھ گھٹنے ٹیکنے یا آخری دم تک لڑنے میں کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا۔تو ھم لا الہ الااللہ یعنی ایک خدا پر ایمان رکھنے والے آخری دم تک لڑیں گے۔اقوام عالم کی تاریخ میں شاید یہ کسی مسلمان رہنماء کا سب سے دبنگ اور جرات مندانہ خطاب ھوگا۔

ایک صارف عمیرعامر قادری نے لکھا کہ عمران خان کی جنرل اسمبلی میں آج کی تقریر قابل فخر ہے، انہوں نے اپنی تقریر میں اسلام، ناموس رسالت ماب صلی اللہ علیہ وسلم، پاکستان، کشمیر اور دہشت گردی سمیت دیگر موضوعات پر ایک جامع تقریر کی ہے جس سے آج امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔

وقاص اصغر نے عمران خان کی تقریر کے اس حصے کو اپنی ٹوئٹ کا حصہ بنایا ہے ،”بھارت اگر سمجھتا ہے کہ وہ کشمیری مسلمانوں پر ظلم کریگا تو یہ اسکی بھول ہے میں چپ نہیں رہونگا بھارت میں موجود 23 کروڑ مسلمان چپ نہیں رہینگے دنیا میں 1 ارب 80 کروڑ مسلمان چپ نہیں رہینگے. وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان“

Leave a reply