امتحانات پرسینئر اینکرپرسن مبشر لقمان بھی طلبہ کے حق میں بول پڑے
باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس کئی طلبا نے اپنی کرونا وائرس کی رپورٹ بھیجی ہیں جو کہ مثبت ہیں اور وہ کرونا کا شکار ہیں . لیکن اس کے باوجود گورنمنٹ ان طلبا کو امتحان سینٹرز میں بھیجنے پر بضد ہے .
ان حالات میں گورنمنٹ ان طلبا اور دیگر افراد کی زندگی کے ساتھ کیا تجربہ کرنا چاہتی ہے . گورنمنٹ کو یہ سادہ سی بات بھی سمجھ نہیںآتی کہ وہ ان کی زندگیوں کے ساتھ نہ کھیلے .
A number of students have sent me their Lab reports and they are Covid 19 positive. They are still going for exams and that puts theirs and the lives of others in danger. Why cant the govt understand the simple need to save lives not to experiment with them???
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) April 27, 2021
واضح رہے ملک بھر میں کیمبرج امتحانات کا آغاز ہوگیا اور وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہےکہ جو طلبہ مطمئن نہیں وہ اکتوبر نومبر میں امتحانات دے .
سکتے ہیں۔
شفقت محمود نے کہا کہ برٹش کونسل ایس اوپیز کے سخت نفاذ پر عزم کیے ہوئے ہے اور حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کرے گی البتہ جو طلبہ مطمئن نہیں وہ اکتوبر، نومبر میں امتحانات دے سکتے ہیں اس کے لیے انہیں اضافی فیس نہیں دینا ہوگی۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کیمبرج سےکہا ہے کہ اے لیولزکے باقی امتحانات کے لیے 13 مہینےکی شرط پر نظرثانی کرے، کیمبرج غیرمعمولی صورتحال کو مدنظر رکھے، امید ہے اس بارے میں جلدہی مثبت فیصلہ کیاجائےگا۔