امتحانات کے حوالے سے طلبا کے لیے پریشان کن خبر آگئی

0
34

امتحانات کے حوالے سے طلبا کے لیے پریشان کن خبر آگئی

باغی ٹی وی : طلبا کے لیے ایسی خبر سامنے آگئی کہ سن کر پریشان ہوجائیں . حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل پیرا کروا کر تمام طلبہ کے امتحانات لیے جائیں ، اس سال سال کسی کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کہا گیا کہ پہلے دسویں اوربارہویں جماعت کےامتحانات ہوں گے جو جون کے تیسرے ہفتے میں لیے جائیں گے۔

امتحانات 20 جون کے بعد سے شروع کیے جائیں گے، تاہم امتحانات کی تاریخ کا اعلان متعلقہ صوبے خود کریں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رزلٹ تاخیر سے ہونے کی صورت میں جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔

اس کے علاوہ اس مرتبہ موسم گرما کی تعطیلات کو بھی کم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے بھی اختیار صوبائی حکومتوں کے پاس ہوگا کہ وہ کورونا وائرس کے پیش نظر کیا اقدام اٹھاتے ہیں۔
واضح رہےکہ این سی او سی نے کورونا کے 5 فیصد سے کم والے علاقوں میں تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی ہے جب کہ 5 فیصد سے زائد کیسز رکھنے والے علاقوں کے حوالے سے فیصلہ 3 جون کو کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سندھ بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں اور سندھ حکومت نے کورونا کی پابندیوں میں بھی 2 ہفتوں تک توسیع کی ہے

Leave a reply