مزید دیکھیں

مقبول

قومی اسمبلی کااجلاس کل ہوگا، ایجنڈا جار ی

قومی اسمبلی کااجلاس کل ساڑھے11بجے ہوگا جس کے لئے...

وزیراعلیٰ سندھ سے وزیر فشریز کی ملاقات ،مختلف امور پر بریفنگ

وزیراعلی سندھ سید مراد شاہ نے محکمہ فشریز اینڈ...

پاک افغان تجارتی بحران، فوری اقدامات ناگزیر، پاک افغان جوائنٹ چیمبر

پشاور(باغی ٹی وی )پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس...

خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز تاریخ رقم کر رہی.تحریر: جان محمد رمضان

پاکستان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے ایک...

2021 میں بہادر امریکہ نے اپنانیاکارنامہ دکھا دیا

واشنگتن : 2021 میں بہادر امریکہ نے اپنانیاکارنامہ دکھا دیا اطلاعات کے مطابق شام کے صوبے الحسکہ میں دہشتگرد امریکی فوجیوں نے فائرنگ کر کے ایک 12 سالہ بچے کو قتل کردیا ۔

اطلاعات کے مطابق شام کے صوبے الحسکہ کے التوسعیه علاقے میں امریکہ کے دہشتگروں نے اس بہانے سے کہ اس بچے نے ان کے قریب آنے کی کوشش کی، فائرنگ کر دی جس سے بارہ سالہ حسین الفلاح جاں بحق ہوا۔ اس سے قبل بھی امریکہ کے باوردی دہشتگرد شام میں نہتے عوام کو گولیوں کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے اور جارحیت سے شروع ہوا جس کا مقصد علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے لئے حالات کو سازگار بنانا رہا ہے۔

امریکہ کے باوردی دہشتگرد، دیگر دہشتگرد ٹولوں سے جنگ کے بہانے غیرقانونی طور پر شام کے بعض علاقوں پر قابض ہیں۔ شام کے حکام نے بارہا زور دے کر کہا ہے کہ شام میں امریکی اقدامات غاصبانہ قبضے کے مترادف ہیں۔