عرب امارات میں 2022 میں پہلی یہودی عبادت گاہ کا افتتاح ہوگا ! اس سے پہلے مندر بھی بت پرستی کے لیے تعمیر کیے
دبئی: دبئی پہلے اس سرزمین پر بہت بڑے مندر کی بنیاد رکھ کر بت پرستی کی نہ صرف اجازت دی گئی بلکہ بعض عرب تو اب ان مندروں میں آکر ہندووں کے ساتھ مل کر عبادت کرنے لگ پڑے ہیں ، لیکن اب ایک اور اعلان نے امت مسلمہ کو حیران کردیا ، اطلاعات کےمطابق متحدہ عرب امارات میں کثیرالعقائد منصوبے کے تحت پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر یہودی عبادت گاہ کی تعمیر کا آغاز اگلے برس ہوگا اور 2022 تک اس کی تکمیل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق یہ یہودی عبادت گاہ ابوظہبی میں کثیرالعقائد ‘ابراہیمک فیملی ہاؤس’ کمپلیکس کا حصہ ہے جہاں مسجد اور چرچ بھی ہوگا۔اس یہودی معبد خانے کمپلیکس کی تعمیر کا اعلان رواں برس فروری میں پوپ فرانسس کے متحدہ عرب امارات کے دورے میں کیا گیا تھا جو خطے میں پہلی عبادت گاہ ہوگی۔
پریشانی والی بات یہ ہے کہ اس کی تعمیر باقاعدہ طور پر حکومت متحدہ عرب امارات کررہی ہے ،متحدہ عرب امارات میں یہودی کمیونٹی کی یہ پہلی عبادت گاہ ہوگی تاہم اس وقت دبئی میں ایک گھر کو نجی عبادت گاہ کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں سرکاری سطح پر عیسائیوں کے لیے چرچ اور گرجاگھر اور گردوارا بھی اقلیتی افراد کو عبادت کے لیے تعمیر کیے گئے ہیں۔