ڈینگی کا ڈنگ تیز ہوگیا ، 24 گھنٹوں میں راولپنڈی میں‌ مزید 463 مریض ڈینگی وائرس کا شکار

راوالپنڈی : ڈینگی کا ڈنگ تیز ہونے لگا ، اطلاعات کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 463 مریض ڈینگی وائرس کا شکار ہو کر راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں داخل ہو گئے، تعداد 5763 ہو گئی، اب تک 23 افراد جاں کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔

مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 57 واں روز۔بھارتی ظالم افواج نے 6 کشمیری شہید کردیئے ، جگہ جگہ جھڑپیں‌ اور مظاہرے جاری

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے مزید 463 مریض ہستپالوں میں داخل ہو گئے جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 5763 تک جا پہنچی ہے۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں 218، اسلام آباد کے 256 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

دنیا والو سن لو! مقبوضہ کشمیر سے متعلق جدوجہد جاری رہے گی: وزیراعظم عمران خان کی وطن واپسی پر امریکی میڈیا سے گفتگو

محکمہ صحت کے ذرائع کےمطابق راولپنڈی میں پوٹھوہار ٹاون سے مزید 85 جبکہ شہر اور کینٹ سے مزید 75 ڈینگی کا شکار ہوئے، ہسپتالوں سے ابتک 2850 مریض ڈسچارج ہو چکے، گزشتہ رات ایک اور شہری ڈینگی بیماری سے جاں بحق ہو گیا۔

غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف

یاد رہے کہ ڈینگی کے وائرس کےحملے میں‌برما ٹاون اسلام آباد کا رہائشی 17 سالہ حسنین بے نظیر بھٹو ہسپتال میں زیر علاج تھا، اس طرح ڈینگی مچھر کے حملے ابتک23 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں

Comments are closed.