ریاستوں میں طوفان اور ٹرمپ کی عیاشیاں ، امریکی میڈیا ٹرمپ پر برسنے لگا

واشنگٹن : امریکی قوم اس وقت سخت آزمائش میں ، متعدد ریاستوں میں خوفناک طوفان ڈورین کے آنےکے موقع پر صدرٹرمپ کے گولف کورٹ میں جاکر تفریح کرنےکے اقدام پر شدید تنقید ہورہی ہے اور امریکی میڈیا میں اس خبرکوکافی کوریج دی جارہی ہے

ایک ایسے وقت جب خوفناک طوفان ڈورین فلوریڈا، جنوبی کیلی فورنیا، شمالی کیلی فورنیا، جارجیار اور آلاباما کے ساحلوں سے ٹکرانے والا ہے ویرجینیا کے اسٹرلینگ گولف کورٹ میں صدر ٹرمپ کی تفریح کی خبروں پر رائے عامہ میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی ٹرمپ کو بڑے پیمانے پر تنقیدوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ ان کے اس اقدام کو انتہائی نامناسب قرار دیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا کے صارفین کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت جب متعدد ریاستوں میں خوفناک طوفان ڈورین کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے تفریح و عیش و عشرت کے لئے ٹرمپ کا وقت گذارنا انتہائی نامناسب عمل ہے۔ اس درمیان ٹرمپ نے طوفان سے متاثر ہونے والے علاقوں سے لاعلمی کی بناپر یہ کہہ دیا کہ ریاست الاباما میں طوفان آسکتا ہے۔ ٹرمپ کے اس بیان کے فورا بعد امریکا کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا کہ الاباما ان ریاستوں میں شامل ہی نہیں ہے جہاں طوفان آنے والا ہے۔

یہ خوفناک طوفان امریکا کے متعدد ساحلوں سے ٹکرا چکا ہے جس کے نتیجے میں اب تک تیرہ ہزار رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں اور ایک آٹھ سال کا بچہ بھی لقمہ اجل بن گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ فلوریڈا اور شمالی و جنوبی کیرولینا کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔

Comments are closed.