مظفر آباد: زلزلے نے جس طرح آزاد کشمیر کے سکولوں میں تعلیمی نظام کو تباہ کرکے رکھ دیا تھا اس سے اندازہ یہی لیا جارہا تھا کہ شاید کہ اب دوبارہ جلد یہ تعلیمی ادارے نہ کھل سکیں ،لیکن وہاںکے لوگوں کی ہمت کو سلام جنہوں نے دن رات محنت کرکے سکولوں کی تعمیرومرمت کرکے ان کو دوبارہ تعلیم کے حصول کے لیے قابل بنا دیا
مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 64 واں دن ، بھارتی مظالم جاری
ذرائع کےمطابق آج میر پور آزاد کشمیر میں 24 ستمبر کے المناک زلزلہ کے دو ہفتے کے قریب تعلیمی ادارے بند رہنے کے بعد دوبارہ کھل گئے۔میر پور آزاد کشمیر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ہوم اکنامکس طالبات ٹینٹ میں اپنے امتحانی پیپر دے رہی ہیں۔ 24 ستمبر کے المناک زلزلہ میں تعلیمی اداروں کی بلڈنگز بری طرح متاثر ہوئی۔
تمام پشین گوئیاں، شکوک وشبہات دم توڑ گئے،افغان طالبان نے دورہ پاکستان کامدعا بیانکردیا
ڈپٹی کمشنر میرپور طاہر ممتاز کے مطابق زلزلہ زدہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کی 289 میں سے 100 کے قریب بلڈنگز محفوظ ہیں اور 189 تعلیمی اداروں کو ٹینٹ شیلٹر فراہم کئے گئے جس میں وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر رہے ہیں اور ناقابل استعمال بلڈنگز میں قائم ادارے کھولنے پر مستقل پابندی ہو گی۔