بہاولپور:مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ بہاولپورپہنچ گیا،اطلاعات کےمطابق جماعت اسلامی کیطرف سے ملک بھر میں مہنگائی کےخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بہاولپورپہنچ گیا ،

بہاولپورسے باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق فرید گیٹ پر جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی کیمپ لگا دیا،اس حتجاجی کیمپ میں روٹی تین روپے فروخت کی جاتی رہی اورحکمرانوں کو مہنگائی کا ذمہ دارقراردے کران کے محاسبے کےلیے عملی تحریک چلانے کی ترغیب دی جاتی رہی

ذرائع کے مطابق اس احتجاجی کیمپ میں جماعت اسلامی کیطرف سے جو احتجاجی کیمپ لگایا گیا اس کو باقاعدہ ایک نام دیا گیا تھا ، جس میں فلیکس لٹکائے گئے تھے اوران پر لکھا تھا کہ "آٹا چور حکمرانوں سے نجات کے لیے روٹی صرف تین روپے میں ”

بہاول پور ۔ آٹا ، گیس ، بجلی اور چینی جیسے بحران پیدا کرکے حکومت نے اپنی نااہلی کو ثابت کیا ہے ۔ احتجاجی کیمپ سلوگن گندم اور چینی پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک آٹے اور چینی کے بحران سے دوچار ہے ۔ حکومت نے لینڈ مافیا، ڈرگ مافیا اور شوگر مافیا کو تمام اختیارات دے کر بلی کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا ہے ۔

Shares: