بچوں کے قتل کے خلاف چونیاں شہر میں مظاہرے ، احتجاج اور نعرے بازی ، قاتلوں کو جلد کٹہرے میںلانے کا مطالبہ
چونیاں : تین بچے قتل ہوگئے اور دو ابھی تک لاپتہ ہیں، یہ ہے حکومت کی امن وامان کے حوالے سے حکمت عملی ، دوسری طرف حکومت کی کوتاہی اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت نہ کرنے کی وجہ سے چونیاں میں قتل ہونے والے بچوں کے لواحقین اور شہریوں نے تھانہ سٹی کے باہر پولیس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ،
ذرائع کے مطابق مقتل بچوں کے مظاہرین نے بے بسی کے عالم میں تھانہ سٹی پر پتھراﺅ اور پولیس مخالف نعرے بازی کی ، مظاہرین نے چونیاں روڈ کو ٹائر جلا کر بند کردیا۔زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچوں کے ورثا،اہل علاقہ اور تاجروں نے تھانہ سٹی کے باہر شدید احتجاج کیا ،مظاہرین نے تھانے پر پتھراﺅ کیا اور پولیس کیخلاف نعرے بازی کی، ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،
چونیاں شہر کے تاجروں نے بھی احتجاجاً مارکیٹس بند کردی ہیں اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد قاتلوں کو پکر کر قوم کے سامنے لائے ،احتجاج میں لاپتہ بچے حسنین کی والدہ بھی شریک ہیں ،ان کا کہناہے کہ میرابیٹا 17 اگست سے لاپتہ ہے ابھی تک نہیں ،مقدمہ درج ہو ا لیکن پولیس تعاون نہیں کر رہی ۔