فیصل آباد :فیصل آباد میں پولیس اہلکارکی فائرنگ سے ایک شخص کا قتل،معاملہ حساس ہوگیا،اطلاعات کے مطابق فیصل آباد ناکے پر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کا معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے

پولیس ذرائع کے مطابق اس واقعہ کی درست تحقیقات کے لیے آئی جی پنجاب نے اہم فیصلے کیے ہیں اس سلسلے میں آئی جی پنجاب نے ایس پی پٹرولنگ فاروق احمد ہندال کو عہدے سے ہٹا دیا ہے
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے جاری پیغام میں کہاگیا ہےکہ اس کیس کی تحقیقات کے نتیجے میں ملوث اہلکاروں کو قرارواقعی سزادی جائے گی ، ادھر تنویر احمد ملک کو ایس پی ہائی وے فیصل آباد کا اضافی چارج سونپ دیا گیا








