فیصل آباد میں‌ ڈکیتی بھی خاتون سے زیادتی بھی

فیصل آباد : فیصل آباد میں‌ ڈکیتی بھی خاتون سے زیادتی بھی ،اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں گزشتہ رات کوڈاکووں نے ایک گھرمیں ڈکیتی بھی کی اورپھرخاتون کے ساتھ زیادتی بھی کی ، ادھر اس واقعہ کے خلاف شہر میں احتجاج بھی جاری ہے

ادھرساتھ ہی شیخوپور ہ میں بھی لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کی خبرنے شہر میں آگ لگا دی ہے ، پولیس حکام کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے فتح پورمیں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی

ادھر پنجاب پولیس حکام کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے فیصل آباد اورشیخوپورہ میں ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے بہت جلد مجرموں کوگرفتارکرنے کا حکم دے دیا ہے ،

پنجاب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ مجرموں کا پیچھا کررہے ہیں اورکسی بھی وقت مجرموں کوگرفتارکرکے ان کوقرارواقعی سزا بھی دی جائے گی

Comments are closed.