مریم نوازکےسامنےایک زرداری سب پربھاری،سب سےہلکےدکھائی دینےلگے

0
41

کراچی:مریم نوازکےسامنےایک زرداری سب پربھاری،سب سےہلکے دکھائی دینےلگے،اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کا ن لیگ کے ساتھ اختلافات اور رنجشیں ختم کرنے کا فیصلے نے ن لیگ کو بھی حیران کردیا،

ذرائع کےمطابق پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے ساتھ رنجشیں اور اختلافات ختم کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے اور اِس حوالے سے پی ڈی ایم اتحاد میں شامل جماعت بی این پی سرگرم عمل ہو گئی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں جاری اختلافات کو ختم کرنے کا اشارہ دیا۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اختلافات کو ختم کروانے کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی نے کوششیں تیز کردی ہیں۔بی این پی کے وفد نے بلاول ہاوس کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کی جس میں پی ڈی ایم میں جاری اختلافات کو ختم کرنے پر غور کیا گیا۔

بی این پی کی جانب سے شروع کی جانے والی کوششوں سے بریک تھرو کا امکان بھی ہے- سینیٹر جمالدینی کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے پیغام میں مثبت پیغام دیا، اس پیغام کو ن لیگی قیادت تک پہنچا کر رنجشیں ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پراس وقت اکثرصارفین کہہ رہے ہیں کہ یہ ہے سب پربھاری آصف علی زرداری کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے درخواست مسترد ہونے کے ساتھ ہی مریم نوازکے قدموں میں گرنے پرمجبورہوگئے

Leave a reply