دریائے سندھ سونا اگلنے لگا،گلگت بلتستان کےلوگ راتوں رات امیرہوگئے

0
115

اسکردو :دریائے سندھ سونا اگلنے لگا،گلگت بلتستان کے لوگ راتوں رات امیر ہوگئے .اطلاعات کے مطابق بہتے دریا کے کنارے زندگی گزارنے والا گلگت بلتستان کا رہائشی حسین روزانہ کی بنیاد پر دریائے سندھ سے سونا جمع کرنے لگا۔

پاکستان کو خدا نے بے تحاشا قدرتی وسائل سے نوازا ہے، یہ جملہ تو ہم اکثر سنتے ہی رہتے ہیں لیکن یقین اس وقت ہوا جب سوشل میڈیا پر وادی حسن گلگت بلتستان کے ایک شہری کی ویڈیو وائرل ہوئی جو روزانہ کی بنیاد پر بہتے دریا سے سونا جمع کرتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات

بہتے دریا سے سونا نکالنا انتہائی کٹھن اور محنت طلب کام ہے لیکن بہتے دریا کے کنارے آباد یہ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ سونا کہاں موجود ہے کیونکہ ان کا روزگار یہی ہے۔دریا کنارے آباد یہ افراد پورا سال سردی کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ موسم سرما میں پانی کی سطح کم ہوجاتی ہے اور نومبر آتے ہی ان کی چاندی ہوجاتی ہے اور دریا سونا اگلنے لگتا ہے۔

بھارت جہاں ہرسال دلتوں پرمظالم کے دو ہزارسے زائد واقعات ہونے لگے

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے قبیلے کے ایک فرد حسین نے بتایا کہ ہم صبح سویرے سونا جمع کرنے نکل جاتے ہیں اور 9، 10 بجے تک واپس آجاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پانی سے سونا نکالنا ایک مشکل کام ہے لیکن یہی ہمارا فن ہے، ہم جگہ کا تعین کرکے روایتی اوزاروں سے سونا نکالتے ہیں اور ٹھیکیداروں کو فروخت کرتے ییں جو اسے مارکیٹ لے جاتے ہیں۔

اسلام آباد میں مردہ مرغیوں کا گوشت کھلائےجانے کا انکشاف

Leave a reply