یونان: ٹرک سے 41 مہاجرین زندہ حالت میں پکڑے گئے

0
45

یونان :یونان: ٹرک سے 41 مہاجرین زندہ حالت برآمد ہوئےہیں مہاجرین ، صورت حال پریشان ، اطلاعات کےمطابق شمالی یونان میں ایک ریفریجریٹڈ ٹرک میں 41 مہاجرین زندہ حالت میں پائے گئے جس کے بعد پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

مقبوضہ کشمیر: لیفٹیننٹ گورنر کی آمد کے خلاف احتجاج،مظاہرے اور ریلیاں

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق پولیس نے کہا کہ افغانستان سے بظاہر تعلق رکھنے مہاجرین میں سے اکثر کی صحت بہتر ہے جبکہ 7 کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریفریجریٹڈ ٹرک میں مرد اور لڑکے موجود تھے جن کی شناخت میں چند روز لگیں گے۔

پولیس نے ٹرک کو ایگناشیا موٹروے پر زانتھی اور کوموتنی قصبوں کے درمیان روکا اور جارجیا سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ برطانیہ کی پولیس نے لندن کے مشرقی علاقے میں واقع انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک ٹرک سے 39 افراد کی لاشیں برآمد کرنے کے بعد مشتبہ ڈرائیور کو حراست میں لیا تھا۔

5سے 15نومبر تک ملک گیر پیمانے پر احتجاج کا اعلان کردیا گیا

Leave a reply