گجرات میں معروف عالم دین کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا،قاتل کون پولیس بھی حیران

0
118

گجرات:گجرات میں معروف عالم دین کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا،قاتل کون پولیس بھی حیران ،اطلاعات کے مطابق پولیس نے گجرات کے نواحی علاقہ میں کچھ عرصہ قبل قتل ہونے والے معروف عالم دین حافظ آفتاب کے قاتلوں کا سراغ لگا لیا ہے۔

پولیس کے مطابق قاتل کوئی اور نہیں بلکہ مقتول کا بیٹا اور بھانجا ہیں۔ملزمان نے قتل کو ٹارگٹ کلنگ کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔حافظ آفتاب کو 5 جون کو قتل کیا گیا تھا۔

پولیس نے دوران تفتیش شک گزرنے پر مقتول کے بیٹے کو حراست میں لیا تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ملزم بیٹے نے بیان دیا ہے کہ اسکا والد اہل خانہ کو مار پیٹ کا نشانہ بناتا تھا جس کے باعث اسے قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق باپ کی سختی اوربخیلی نے بیٹے کوقتل کرنے پرراغب کیا ، یہ بھی بتایا کہ اس جرم میں عالم دین کا بھانجا بھی شریک تھا اوروہ ہمیشہ کے لیے گھرسے اس کیفیت سے جان چھڑانا چاہتے تھے

Leave a reply