سخت گرمی میں عیدالاضحیٰ ٹھنڈی ہوجائے گی ، کیسے ؟ محکمہ موسمیات کی زبانی سنیئے
اسلام آباد: پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے ہر طرف خوشخبریاں ہی خوشخبریاں ، سخت گرمی میں عیدالاضحیٰ کے ٹھنڈا ہونے کی محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کردی ،
محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتے ہوئے یہ پشین گوئی کی ہے کہ اگست کے پورے مہینے میں وقفے وقفے سے مری ،گلیات, لاہور, راولپنڈی میں موسلادھار بارش کا امکان ہے, گوجرانوالہ، سیالکوٹ, سرگودھا،پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، میانوالی، ڈیرہ غازی خان،ملتان ،بہاولپور ، فیصل آباد ڈویژن میں بھی بارش برسنے کا امکان ہے,
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، سکھر ، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز گرد آلودہواؤں, آندھی اور گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے ان تمام علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔
محمکہ موسمیات نے اگست کے دوسرے ہفتے میںبارشوں کے برسنے کی پشین گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 اگست کے بعد خیبر پختون خواہ، صوبہ پنجاب، سندھ اور کشمیر میں وسیع پیمانے پر بارش کا امکان ہے۔ کراچی ،حیدرآباد سمیت بالائی اور زیریں سندھ کے مختلف علاقوں بھی میں شدید موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پاکستان کے آبی ذخائر میںاضافے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی کا کوئی امکان نہیں، ربیع کی فصلوں کو وافر مقدار میں پانی ملے گا۔پاکستان کے تمام دریاوں ، پہاڑی ندی نالوں میں اگست کے درمیان اور آخری دنوں میں اور سیلابی کیفیت برقرار رہے گی، درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔