ہندووں کاعقیدہ :19 انگوٹھوں والی خاتون کوچڑیل قراردیا گیا ،سخت خوف وہراس

نئی دہلی :ہندووں کاعقیدہ :19 انگوٹھوں والی خاتون کوچڑیل قراردیا گیا ،سخت خوف وہراس ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں‌ایک درجن انگلیوں اور 19 انگوٹھوں کے ساتھ پیدا ہونے والی بھارتی خاتون کو اہل محلہ نے چڑیل قرار دے دیا۔بھارتی ریاست برہماپور کے ضلع اڑیسہ کی رہائشی 63 سالہ خاتون نے 12 انگلیوں اور19 انگوٹھوں کے ساتھ ہی جنم لیا تھا جو ساری زندگی ان کےلیے مشکل کا باعث بنا۔

پاکستانیوں کے لیےاچھی خبر!نوازشریف بالکل ٹھیک ہیں‌،یونیورسٹی ہسپتال 

63 سالہ خاتون کو ان کے ہاتھوں اور پیروں کی عجیب بناوٹ کے باعث اہل علاقہ کی جانب مسلسل ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کے باعث انہوں اپنے گاؤں گنجام کو چھوڑ کر دوسری جگہ گھر بنایا لیکن وہاں بھی انہیں زائد انگلیوں اور انگوٹھوں کے باعث چڑیل کہا جانے لگا۔متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر سے باہر بھی نہیں جاسکتی کیونکہ میرے پڑوسی بھی مجھے ڈائن کہتے ہیں۔

کمار نائک نے بتایا کہ میرے گھر والوں کے پاس پیسے نہ ہونے کی وجہ سے میں اپنا علاج نہیں کروا سکی اور لوگوں کے تانوں کے ساتھ ہی زندگی گزارنا شروع کردیا۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اس بیماری کو پولی دیکٹیلی کہتے ہیں جو یونانی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب زائد انگلیوں کے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق پوری دنیا میں 700 یا 1000 افراد میں سے ایک بچہ پیدائشی طور پر اس بیماری میں مبتلا ہوتا ہے لیکن متاثرہ خاتون کمار نائک کا معاملہ بہت سنگین ہے۔

تبدیلی آ نہیں‌رہی آگئی ہے ،سعودی خاتون نے فارمولا کار ریس میں حصہ لے کر تاریخ رقم…

برطانوی معروف نیوز چینل ڈیلی میل کے مطابق بھارتی خاتون کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ میں چڑیل ہوں اس لیے میری 19 انگوٹھے اور 12 انگلیاں ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ چین میں ڈاکٹرز نے پیدائشی طور پر 9 انگوٹھون کے ساتھ جنم لینے والے 21 سالہ شخص کے 4 انگوٹھے آپریشن کے بعد علیحدہ کردیئے تھے۔

Comments are closed.