دولت کی حرص، 6 قتل کرکے بھی دل ٹھنڈا نہ ہوسکا،یہ بے رحم خاتون کون ہے ؟دردناک کہانی

کیرالہ : دولت کی حرض، 6 قتل کرکے بھی دل ٹھنڈا نہ ہوسکا،یہ بے رحم خاتون کون ہے ؟ اس کے بارے میں ایک دردناک رپورٹ نے مزید درد بانٹ دیئے ، اطلاعات کے مطابق بھارت کی ایک خاتون نے انتہائی سفاکانہ انداز سے 17 برسوں کے دوران اپنے خاندان کے کئی افراد کو کھانے اور مشروبات میں زہر دے کر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولی شاجو نامی خاتون جو پہلے جولی تھامس کے نام سے جانی جاتی تھی، نے خاندان کی دولت اور اس پر کنٹرول کے مقصد کے لیے یہ کام کیا۔بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع کالیکٹ سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کے بارے میں یہ انکشاف پولیس کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمن کا ملین مارچ ، اربوں روپے کہاں سے آئے ، باغی ٹی وی کی خصوصی

کیرالہ کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس بے رحم جولی کے ہاتھوں قتل ہونے والے افراد کا تعلق اس کے سسرال سے تھا جن میں شوہر اور ایک 2 سالہ بچہ بھی شامل ہیں۔مقامی پولیس کے سربراہ کے جی سائمن نے بتایا ‘ہم نے جولی تھامس، اس کے دوست ایم میتھیو (جس نے پوٹاشیم سائنائیڈ زہرکا انتظام کیا) اور ایک جیولری ورکر پرجو کمار کو گرفتار کیا ہے جس نے زہر فراہم کیا۔

کیرالہ کی پولیس کے مطابق اس بے رحم خاتون نے 2002 میں اس بھیانک کھیل کا آغاز اپنی ساس اناما تھامس سے کیا، جن کو سالن میں زہر ملا کر مارا گیا۔2008 میں اسی طرح جولی نے اپنے سسر کو بھی قتل کیا جو سالن اور چاول کھانے کے بعد مرگیا۔پولیس کے مطابق ان دونوں ہلاکتوں پر کسی کو شک نہیں ہوا اور پھر اس کے بعد جولی کے شوہر روئے تھامس کی باری آئی جو چاول اور سالن کھانے کے بعد چل بسا۔اس کی لاش ایک باتھ روم میں دریافت کی گئی جو کہ بند تھا اور دروازہ توڑنا پڑا تھا مگر مقامی پولیس نے اس وقت اسے خودکشی قرار دے دیا۔

ڈاکٹر حفیظ اے پاشا پھر ایکٹو، کیا ذمہ داریاں‌نبھائیں‌گے ، خبر آگئی

جولی کے بارے میں منظر عام پر آنے والی رپورٹ کے مطابق اس وقت روئے کے انکل 68 سالہ میتھیو مانڈیال نے پوسٹمارٹم کے لیے زور ڈالا، جس میں زہریلے مواد کو جسمانی نظام میں دریافت کیا گیا، مگر اسے خودکشی کا ذریعہ سمجھا گیا۔مگر پھر 2014 میں میتھیو مانڈیال کو بھی جولی نے کافی میں زہر ملا کر قتل کردیا جس کے بعد اس خاتون نے اپنے سابق شوہر کے کزن اساریا شاجو سے شادی کرلی مگر اس سے پہلے اس کی بیوی سیلی اور 2 سالہ بچے الفائن کو بھی قتل کردیا۔

زیرزمین پانی کا آلودگی80فیصد لوگ ہیپا ٹائٹس کا شکار

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اندھے قتلوں‌ پر اساریا کو کچھ عرصے کے لیے حراست میں بھی لیا گیا مگر شواہد نہ ہونے پر رہا کردیا گیا۔جولی کی گرفتاری اب اس کے سابق شوہر کے بھائی روجو تھامس کی جانب سے تحقیقات کے مطالبے پر ہوئی اور اسے گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق انہوں نے تمام قبروں سے نمونے حاصل کیے جس میں سائنائیڈ کی موجودگی ثابت ہوئی، جس کے بعد جولی نے اعتراف کرلیا۔مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ خاتون خاندان کی دولت پر قبضہ کرنا چاہتی تھی اور مقامی حکام کی جانب سے جعلی وصیت نامے بنانے کے معاملے کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔

Comments are closed.