شہریت بل کےخلاف مظاہرہ کرنےوالوں کوسزائیں، قید،جرمانےاوردھمکیاں ،مسلمانوں پرخوف کےسائے

0
35

نئی دہلی :شہریت بل کےخلاف مظاہرہ کرنےوالوں کوسزائیں،قید،جرمانےاوردھمکیاں،مسلمانوں پرخوف کےسائے،اطلاعات کےمطابق بھارت کی ریاست اترپردیش کی حکومت نے متنازع شہریت بل کے خلاف مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے والے 130 سے زائد افراد کو 50 لاکھ روپے کے جرمانوں کے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔

 

یہ نہرو، گاندھی کا نہیں مودی کا ہندوستان ہے،اشارہ ملےتوگھنٹےمیں صفایا کردیں گے:

بدھ کو بھیجے گئے نوٹسز میں 28 افراد کو رام پور، 26 افراد کو سمبھال، 43 کو بینوراور33 کو گورگھپور میں نوٹس بھجوائے گئے ہیں۔ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے جمعے کو ہونے والے مظاہروں کے دوران املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔

 

دل کے مریضوں کے لیے اکسیرحیات،کم خرچ بالا نشین ، ہرامیرغریب کی پہنچ میں‌

رام پور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انوجانیا کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ فی الحال ان مظاہرین کو نوٹسز بھجوائے گئے ہیں۔ جو سی سی ٹی وی کیمروں اور ویڈیوز میں نظر آئے۔ یہ افراد پولیس پر پتھر برساتے اور توڑ پھوڑ کرتے دیکھے گئے ہیں۔

پہلے یاری پھرمکاری،آشناکوقتل کرنےوالی نے عجیب کہانی سنادی

پولیس کے مطابق ان افراد کو نوٹس کا جواب دینے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ حکام نے سرکاری دفاتر، محکمہ ٹرانسپورٹ اور پولیس لائنز سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ مرتب کریں۔

دوریاں ختم اب کویت اورسعودی عرب دوبارہ مشترکہ طورپرتیل پیدا کریں گے

ذرائع کے مطابق بھارت میں مسلم مخالف شہریتی بل کے خلاف احتجاج کرنے والے ہزاروں مسلمانوں پرمقدمات قائم کردیئےگئے ہیں.یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سینکڑوں مسلمان قیدبامشقت کی زندگی گزاررہے ہیں اوریہ بھی خبریں آرہی ہیں‌کہ مسلمانوں کوڈرایا دھمکایا جارہا ہے،

سمبھال کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے 26 افراد کو 15 لاکھ روپے کے نوٹس بھجوائے ہیں۔ اسی طرح بینور حکام کے مطابق انہوں نے 43 مظاہرین کو 19 لاکھ روپے سے زائد کے نوٹسز بھجوائے ہیں۔

انشا اللہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آئیں گے،رحم دل اورنیک حکمران ہے 

بھارت میں متنازع شہریت کا بل پاس ہونے کے بعد صورتحال گمبھیر ہے اور اس کی گونج امریکا کے ایوانوں میں بھی سنائی دے رہی ہے ۔بھارت میں خراب صورت حال، مظاہروں اور پولیس کی جانب سے مسلمانوں کے اوپر ظلم ڈھائے جانے کے خلاف امریکی رکن کانگریس بھی بول پڑیں۔

بھارتی نژاد امریکی رکن کانگریس پرامیلا جے پال نے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔امریکی رکن کانگریس پرامیلا جے پال کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرخارجہ کا مجھ سے ملنے سے انکار بھارتی کمزوری کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ اس لیے نہیں ملے کہ میں نے ایوان میں کشمیر پر قرارداد پیش کی۔

امریکی رکن کانگریس نے کہا کہ 5 ہزار کشمیری زیرحراست ہیں ان میں 144 بچے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اب شہریت کا نیا قانون متعارف کرایا جارہا ہے، جبکہ نئے قانون میں مسلمانوں کو تعصب کا شکار بنانا سیکولر پالیسیوں سے انحراف ہے۔

Leave a reply