بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قمتیں پھربڑھا دی گئیں
نئی دہلی :پٹرولیم مصنوعات کی قمتیں پھربڑھا دی گئیں،اطلاعات کے مطابق ملک میں سات دن کے وقفے کے بعد ایک بار پھر ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
پاکستانی کرنسی کے اعتبارسے اس وقت بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں ، آج کے تازہ ترین ریٹس کے مطابق پاکستانی کرنسی کے اعتبارسے بھارتی پٹرول کی قمیت 177 روپے سے زائد بنتی ہے
ذرائع کے مطابق ملک میں ایک ہفتہ قبل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا جس کے سبب حکومت پر سخت تنقید کی جا رہی تھی اور حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے اس پر سخت احتجاج بھی کیا تھا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ ایک ہفتے تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام رہنے کے بعد منگل کو ڈیزل کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی۔
ہندوستان میں تیل کی سب سے بڑی کمپنی، انڈین آئل کارپوریشن کے حوالے سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق دہلی میں ڈیزل کی قیمت میں25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا اور منگل کو ڈیزل 80 روپے 78ر پیسے فی لیٹر فروخت ہوا البتہ پیٹرول کی قیمت ایک ہفتے سے 80 روپے 43 پیسے فی لیٹر پر باقی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا لیکن کولکتہ میں ڈیزل 25 پیسے اضافے کے ساتھ 75 روپے 89 پیسے فی لیٹر، ممبئی میں 22 پیسے اضافے کے ساتھ 79 روپے 5 پیسے فی لیٹر اور چنئی میں 19 پیسے کے اضافے کے ساتھ 77 روپے 91 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔