رنگ گوراکرنے والوں کے لیے ایک درناک خبر ، میک اپ کے سامان کی تیاری میں دنیا کی زہریلی ترین چیز کے استعمال کا انکشاف

0
52

جکارتہ:رنگ گوراکرنے والوں کے لیے ایک درناک خبر ، میک اپ کے سامان کی تیاری میں دنیا کی زہریلی ترین چیز کے استعمال کا انکشاف انڈونیشیا میں میک اپ کے سامان کی تیاری میں چھپکلیوں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔جکارتا کے ایک معبتر جریدے کے مطابق انڈویشیا کے اس گاؤں میں آپ کو جگہ جگہ چھپکلیوں کے ڈھیر لگے نظر آئیں گے۔

“ٹرمپ نے اپنا چیف آف جنرل سٹاف تبدیل کردیا ، جنرل مارک مِیلے کو نئی ذمہ داری کیوں دی ؟ خبر نے تہلکہ مچادیا” لاک ہے

ٹرمپ نے اپنا چیف آف جنرل سٹاف تبدیل کردیا ، جنرل مارک مِیلے کو نئی ذمہ داری کیوں دی ؟ خبر نے تہلکہ مچادیا

انڈونیشیا کے جریدے نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گاؤں کے رہائشی رات کے وقت چھپکلیوں کو تلاش کرکے پکڑنے کے لیے نکلتے ہیں، چھپکلیوں کو پکڑنے کے لیے ایک خاص قسم کی چھڑی کا استعمال کیا جاتا ہے جس پر گلو لگی ہوتی ہے، گلو لگی چھڑی کے ذریعے چھپکلی کو پکڑنا آسان ہوجاتا ہے۔وائس آف انڈونیشیا کے مطابق انڈونیشیا کے کیپتا کان نامی گاؤں کے باسی چھپکلیاں پکڑ کر سپلائی کرتے ہیں اور اس سے اچھی خاصی رقم حاصل کرتے ہیں۔ ایک کلو چھپکلیوں کے عوض تین ڈالرفروخت کی جاتی ہیں‌

کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی

چھپکلیاں جمع کرنے کے بعد انہیں پانی سے دھویا جاتا ہے اور پھر ان پر سرف میں پانی ملا کر تیار کیا جانے والا آمیزہ لگایا جاتا ہے، چھپکلیوں کو کچھ گھنٹے بھونے جانے کے بعد دھوپ میں سکھایا جاتا ہے جس کے بعد یہ مارکیٹ میں فروخت کے لیے تیار ہوجاتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس گاؤں میں چھپکلیوں کے علاوہ مینڈک اور سانپوں کے بیچنے کا کاروبار بھی کیا جاتا ہے لیکن سب سے زیادہ پیسہ چھپکلیوں سے کمایا جاتا ہے۔چھپکلیوں کے کاروبار سے جڑے ایک شخص کے مطابق سب سے زیادہ چین اور امریکا سے لوگ اسے خریدتے ہیں.یہ چھپکلیاں میک اپ کے سامان کے علاوہ جلد الرجی اور خارش کی ادویات کی تیاری میں بھی استعمال کی جاتی ہیں۔

ڈاکٹر شعیب سڈل نے72 سال بعد قائد اعظم کے بارے میں ایسے جملے کہہ دیئے کہ ہرکوئی حیران ہوگیا

Leave a reply