اسلام آباد : لاہور،کراچی اوراب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مردہ مرغیوںکے گوشت کےکھلائے جانے کی خبروںنے تہلکہ مچا دیا ہے، اطلاعات کے مطابق شہر اقتدار کے ایک ریسٹورنٹ میں مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے گوشت کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوا دیئے۔
پاکستان سے خوبصورت یادیں لے کر واپس جارہی ہوں، بھارتی اداکارہ پونم کور
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایک ریسٹورنٹ میں مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال ہونے کی خبر پر اسسٹنٹ کمشنر کورال اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ عملے کو لے کر موقع پر پہنچ گئے۔
میڈیا سے گفتگو میں اسسٹنٹ کمشنرکورال محمد اسد کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ میں موجود مرغیوں کا گوشت قبضے میں لے کر اس کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ لیبارٹری رپورٹ تک کچھ نہیں کہا جاسکتا، اس کے علاوہ ریسٹورنٹ کے عملے اور مالکان سے تفتیش بھی جاری ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں جہیز مخالف قانون نافذ العمل،کشمیریوں کا احتجاج