9 ماہ میں ڈکیتیوں کے دوران 32 شہری جاں بحق ، لوگ پوچھتے ہیں کہ کدھر ہے بھٹو جوہمیں بچالے

کراچی: 9 ماہ میں ڈکیتیوں کے دوران 32 شہری جاں بحق ، لوگ پوچھتے ہیں کہ کدھر ہے بھٹو جوہمیں بچالے، اطلاعات کے مطابق اس دوران مزاحمت 2 سو 84 شہری اسٹریٹ کرمنلز کی گولیوں سے زخمی ہوئے جب کہ 20 سے زاید تاجروں کو بھتے کی پرچیاں موصول ہوئیں۔

کراچی میں امن وامان کے حوالے سے آنے والی رپورٹ کے مطابق رواں سال اسٹریٹ کرائم میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے، اور نو ماہ میں سب سے زیادہ موبائل فون چھینے گئے، جنوری سے اب تک تیس کروڑ کے 36320 موبائل فون چوری ہوئے یا چھینے گئے۔

دوسری طرف مختلف کاروائیوں میں صرف 2500 موبائل فونز برآمد ہوئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت موبائل چھیننے کی واردتوں میں 30 فی صد اضافہ ہوا۔ایک ارب روپے سے زاید مالیت کی 21 ہزار موٹر سائیکلیں بھی چوری یا چھینی جا چکی ہی، کار لفٹرز سوا ارب روپے سے زاید مالیت کی 13 ہزار گاڑیاں بھی لے اڑے ہیں۔

Comments are closed.