پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو مسجد سے نکلتے ہوئے گولی ماردی گئی ، کس نے گولی ماری ، پتہ چل گیا
کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو مسجد سے نکلتے ہوئے گولی ماردی گئی ، کس نے گولی ماری ، پتہ چل گیا ، اطلاعات کے مطابق عائشہ منزل کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا.پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کی چھان بین کررہی ہے
خود ساختہ مہنگائی،حکومتی تدبیریں ناکام،نہ ایپلی کیشن کام آئی نہ عثمان بزدار
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے، مقتول آصف تحریک انصاف کاسابق عہدے دار تھا، کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے، البتہ اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے.پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دشمنی بھی ہوسکتی ہے
میں معماران ملت کو سلام پیش کرتا ہوں ، استاد کی عزت کرنے سے دنیا میں عزت ملتی ہے،
اس اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لیے پولیس مسجد کے اطراف میں پوچھ گچھ کر رہی ہے، جائے وقوعہ سے گولیاں کے خول اکٹھے کر لیے گئے. جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے بھی ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی.خیال رہے کہ کراچی میں بے امنی کی تازہ لہر میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے، ڈکیتوں کی جانب سے شہریوں کو ہلاک کرنے کے واقعات بھی بڑھےہیں.