کراچی : ڈینفس خیابان راحت کے اپارٹمنٹ میں رکشہ ڈرائیور کے پر اسرار قتل سے سارے راز کھلنے کا امکان ، اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان راحت کے اپارٹمنٹ میں فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول اقبال رکشہ ڈرائیور تھا اور اپارٹمنٹ کی رہائشی خاتون کی بھانجی کو اسکول لاتا لے جاتا تھا، اقبال بچی کو چھوڑنے آیا تو پہلے سے موجود افراد نے اس پر فائرنگ کی۔

یورپ نہیں‌ لاہور میں 300 کلو گرام وزنی محمد طارق کا کامیاب آپریشن

پولیس کا کہنا ہے کہ گولی رکشہ ڈرائیور کے سینے میں لگی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔فلیٹ کی رہائشی عنبرین کے مطابق وہ رکشہ ڈرائیور کو 10 سال سے جانتی ہے، اسے کہیں بھی آنا جانا ہوتا تھا تو اسی رکشہ والے کے ساتھ جاتی تھی۔

قرآن پاک کی بےحرمتی،ناقابل برداشت،مذمت کرتے ہیں،بدبختوں کولگام ڈالی جائے،پاکستان…

پولیس کے مطابق عنبرین کی گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی اور اس کا سابق شوہر گزشتہ رات اپنے بچے سے ملنے فلیٹ پر آیا تھا۔پولیس نے عنبرین اور اس کے سابق شوہر کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور امید ہے کہ پولیس جلد معاملے کی تہہ تک پہنچ جائے گی

پاکستانی ہیکرزکاانڈیاپرحملہ،سماج وادی پارٹی کی ویب سائٹ پرپاکستانی پرچم لہرادیا

Shares: