کراچی:باپ اور بیٹے کے قتل نے ہر کسی کو رونے اور غم کے آنسوبہانے پر مجبور کردیا ، اطلاعات کےمطابق شہر قائد کے علاقے کلفٹن عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب گھر سے باپ بیٹے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس کے مطابق باپ اور بیٹے دونوں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا ، مقتولین کراچی سے امریکا منتقل ہونے کی تیاری کررہے تھے۔

28-29 اکتوبر کو ملک میں‌کیا ہونے جارہا ہے ، بڑی بری خبر آگئی

ایس ایس پی شیراز نذیر کے مطابق مقتولین کی شناخت ڈاکٹر فصیح عثمانی اور کامران کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا ہے، قاتلوں نے گھر میں کسی بھی سامان کو ہاتھ نہیں لگایا۔پولیس کے مطابق واردات کے وقت دونوں باپ بیٹے سوئے ہوئے تھے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو کا کہنا ہے کہ قتل میں کوئی گھر کا بھیدی ملوث لگتا ہے۔

کھجوروں کی سرزمین :3 کروڑ 43 لاکھ درخت ، زیتون کے کتنے درخت ، خبر نے حیران کردیا

گھر میں رہائش پذیر مقتول ڈاکٹر فصیح کی والدہ اور بیوی واقعہ کے وقت واک کے لیے گھر سے باہر تھیں، پولیس کی جانب سے جائے حادثہ سے مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق مقتول فصیح عثمانی کراچی کے متعدد میڈیکل کالجز میں تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں، ایک سال قبل ہی ان کے بڑے بیٹے کا انتقال ہوا تھا، ان کے ساتھ قتل کیے جانے والا بیٹا کامران امریکا میں مقیم تھا اور دو ماہ قبل ہی کراچی آیا تھا۔

خود کشی ایک خوفناک المیہ—-از– جویریہ چوہدری

Shares: