بانی متحدہ کی تصویر نہ لگانے پرقتل کیا ، لوگوں کو جلایا کربھی ماردیتا تھا ۔ذوالفقار بھٹہ کے انکشافات

0
88

کراچی: مارنے کے بعد جلا دیا کرتا تھا ، قائد ایم کیو ایم کی تصویر نہ لگانے کی سزا موت دیا کرتا تھا ، ذوالفقاربھٹہ کے انکشافات ،تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلر ذوالفقار بھٹہ نے اہم انکشافات کیے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم ذوالفقار بھٹہ کا تعلق ٹارگٹ کلر ٹیم رئیس مما گروپ سے ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ رئیس عرف مما کے حکم پر ایس پی شاہ محمد کو نشانہ بنایا، والد کے جنازے پر بانی متحدہ کی تصویر نہ لگانے پر ایک شخص کو قتل کیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول ایس پی شاہ محمد شاہ وزیراعلیٰ سندھ کے رشتہ دار تھے۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ چنیوٹ ہسپتال کے باہر عمر زئی نامی شخص کو رئیس مما کے ساتھ مل کر قتل کیا، 12 مئی کو رئیس مما کے حکم پر فائرنگ کرکے کئی افراد کو قتل کیا، قتل کے بعد لاشوں کو جلا دیا گیا تھا۔

Leave a reply