کراچی :اپنے ہی گراتے ہیںنشیمن پہ بجلیاں ، شہریوں کی حفاظت کرنے والی پولیس شہریوں کو قتل کرنے لگی ، تازہ واقعہ میں گلشن حدید میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں پولیس گردی کا ایک اور واقع سامنے آیا،گلشن حدید میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا،تین روز قبل پولیس اہلکار علی رضا نے فائرنگ کرکے شہری شبیر آفریدی کو زخمی کردیا تھا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کے پی کے روانہ کردی گئی۔
دوسری طرف شبیر آفریدی کے لواحقین کا کہناتھا کہ پولیس پیٹی بند بھائی کوفوری جیل بھیجوائے،اہلکار کیخلاف تاحال 302 کی دفعات شامل نہیں کی گئی،لواحقین کا کہناتھا کہ ہمارے بیٹے کا قصور کیا تھا، ہم اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔