کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور دنیا خاموش تماشائی ، یہ دنیا کے امن کے لیے اچھا نہیں، سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن

0
60

سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی خاموشی کے باعث دنیا بھر میں انسانی حقوق کے مسائل جنم لے رہے ہیں، کشمیر سمیت دنیا بھر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کو ہمیں تبدیل کرنا ہوگا۔

سابق نائب امریکی صدر جوبائیڈن نے یہ بات پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین اور ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما طاہر جاوید کی بوماؤنٹ ٹیکساس میں واقع رہائش گاہ پر ایک استقبالیہ اور طاہر جاوید سے ون آن ون ملاقات کے موقع پر کہی۔

جو بائیڈن نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور اس کے اثرات کو جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے اس کو تبدیل کرنا ہوگا۔جوبائیڈن نے خبردار کیاکہ بھارت کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے اور عالمی قوتوں کی خاموشی اچھی نہیں ، امریکہ کو بھی بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے

Leave a reply