مقبوضہ جموں کشمیر، بھارتی مظالم جاری ، کرفیوکا آج 38 واں دن ، ظلم تھما نہیں ، جبر رکا نہیں، عالمی برادری کو چپ لگ گئی

0
53

سری نگر: بھارتی مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہے اور جبر رکنے نہیں‌رہا ، ہر گھڑی ، ہرلمحہ کشمیریوں کےلیے پہلے سے زیادہ مصیبت بن کر سامنے آرہا ہے ،مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 38 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،

دوسری طرف ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا کے دعویٰ کا پردہ چاک کردیا۔تنظیم نے جہاں بھارتی افواج کو ذمہ دار قرار دیا ہے وہاں بھارتی مودی کی حکومت کو بھی کشمیریوں پر مظالم کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے. تنظیم کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے کرفیو کے نفاذ سے 80 لاکھ کشمیریوں کی زندگی پٹڑی سے اتر چکی ہے

مقامی روزنامچے کے مطابق دو دن قبل ہی اتوار کو پولیس کی گاڑیوں پر نصب لاؤڈ سپیکروں کے ذریعے اعلانات کیے جا رہے تھے کہ عام شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور باہر نکلنے کی کوشش نہ کریں‘‘اورپھر بھارتی ظالم افواج نے کیا بھی ہی ایسے اور آج یوم عاشورہ کو بھارتی فوج نے عاشورہ کے جلوسوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کو گھروں تک محصور کردیا ہے، وادی سے ذرائع کے مطابق آج دن بھر کشمیری بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف مظاہرےبھی کرتے رہے

مقبوضہ وادی میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے کشمیری اہلکار بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پھٹ پڑے اور کہا کہ ہمیں غدار سمجھا جاتا ہے۔ مودی سرکار کی نوکری کرنے والوں کیلئے معاشرے میں کوئی عزت نہیں، پانچ اگست کے بعد اپنے ہی خاندان والوں سے آنکھ نہیں ملا پاتے۔

وادی میں بھارتی فوج نے محرم الحرام کے جلوسوں پر جو پابندی عائد کی تھی آج دن بھر بھارتی افواج نے زائرین کو مختلف چیک پوسٹس پر روکے رکھا ، جس کے بعد وادی میں صورت حال مزید کشیدہ ہوگئی ،

مقبوضہ وادی میں شخصی آزادی کے بعد مذہبی آزادی بھی سلب، محرم الحرام کے جلوس پر بھارتی فوج نے حملہ کر کے عزاداروں پر آنسوگیس کے شیلز اور چھرے برسا دئیے۔ بھارتی فوج کے تشدد کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، قابض فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا

Leave a reply