لاہور : درندگی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ، بجائے کم ہونے کے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، اطلاعات کےمطابق تھانہ یکی گیٹ میں بچوں سے جنسی زیادتی کی کوشش کا ایک اور کیس سامنے آگیا، پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرلیا گیا مگر ملزم فرار ہوگیا۔

ذرائع کےمطابق متاثرہ بچی کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ خدیجہ جنرل سٹور پر چیز لینے گئی، کافی وقت گزر جانے پر واپس نہیں آئی تو والدہ جنرل سٹور پہنچ گئی۔ والدہ کا کہنا تھا کہ شور کی آواز سن کر داخل ہوئی تو بابر نامی سٹور مالک بچی سے زیادتی کی کوشش کر رہا تھا

بچی کے ورثا اور دیگر افراد نے وزیراعلیٰ اور اعلیٰ حکام نوٹس لے کر ملزم کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب یکی گیٹ پولیس کی جانب سے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مگر سٹور مالک ملزم ابھی تک قانون کی گرفت میں نہیں آسکا۔

Shares: