لاہور:جہالت کہیں‌ یا منچلا پن، نابینا گداگرکے ساتھ دنیا کا بھیانک سلوک ، جان چلی گئی ، اطلاعات کے مطابق پنجاب کے علاقے کاہنہ میں منچلوں کے جان لیوا مذاق کے نتیجے میں نابینا گداگر جاں بحق ہوگیا۔لاہور کے علاقے کاہنہ میں نوجوانوں کے جان لیوا مذاق کے نتیجے میں 45 سال کا اقبال پنکچر کی دکان پر پیٹ میں ہوا بھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔

پاکستان میں امریکی نظام : وہی ہوا جس کا ڈر تھا

ذرائع کے مطابق لڑکوں نے 45 سالہ نابینا گداگر اقبال کو بہانے سے پنکچر کی دکان پر بلایا اور اس کے جسم میں ہوا کا پائپ لگا کر کمپریسر کھول دیا۔نابینا گداگر اقبال کا پیٹ پھولنے سے حالت غیر ہوگئی اور جسم کے مختلف حصوں سے خون نکلنے لگا، نابینا گداگر کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانہ علاج دم توڑ گیا۔

ایرانی وزیرخارجہ افغان طالبان سے ملنے اچانک قطر کیوں پہنچے؟خبرنے تہلکہ مچادیا

ذرائع کےمطابق نابینا مقتول گداگر کے والد نے ملزم عمر اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عمر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ وہ بہت جلد مجرموں کو گرفتارکرلے گی ، دوسری طرف عوام نے بھی مطالبہ کیاہےکہ وہ ان کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دے

ائیرانڈیاکسی بھی وقت بندہوسکتی ہے،وزیرہوابازی حردیپ سنگھ کا راجیاسبھا میں اعلان

Shares: