لاہور میں سرکاری عمارتیں کرائے پر دی جائیں‌گی

0
30

لاہور:ایل ڈی اے کی ملکیتی جائیدادوں کو ایک سے دس سال کی مدت تک لیز پر دینے کے لئے قواعد کی منظوری ۔ اس سلسلے میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا نواں اجلاس وائس چیئرمین ایس ایم عمران کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔ جس میں لاہور میں‌ عمارتوں کو کرائے پر دیئے جانے کے معاملات پر بحث کی گئی

ایل ڈی اے ذرائع کے مطابق اس کرایہ داری نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تمام جائیدادوں کے حقوق کرایہ دار ی نیلام عام کے ذریعے فروخت کئے جائیں گے۔لیز ہولڈرسے جائیداد کا کرایہ ہرسال ایڈوانس وصول کیاجائے گا اور کرایہ کی شرح میں سالانہ دس فیصد اضافہ کیاجائے گا۔اسی طرح ایل ڈی اے کی رہائشی سکیموں میں واقع مفادعامہ کی جگہوں کی الاٹمنٹ بھی نیلام عام کے ذریعے کی جائے گی جبکہ سرکاری ادارے اپنے دفاتر کے قیام کے لئے یہ پلاٹ ریزرو قیمت پر حاصل کرسکیں گے ۔

Leave a reply