لاہور : پولیو پاکستانیوں کے لیے درد سر بنتا جارہاہے. دوسری طرف کچھ شرپسند عناصر پولیوویکسین کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کرکے صورت حال خراب کررہے ہیں اور پاکستان کا عالمی دنیا میں تاثر خراب کررہے ہیں، اطلاعات کے مابق لاہورمیں اب تک چار بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے
محکمہ صحت حکومت پنجاب کے ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں پولیوکے خلاف ویکسین پلائی جارہی ہے. حکومت کی پہلی ترجیح ہے کہ وہ شہریوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھے ، انسداد پولیو پروگرام کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کے چارشہروں میں پولیو کا آج آخری روز ہے ، اس کے علاوہ بھی حکومت ہر وقت اس وائرس سے بچنے کے لیے کوششیںجاری رکھے گی