لاہورمیں دوسگے بھائیوں نے12 سالہ ملازمہ کوزیادتی کانشانہ بنا ڈالا
لاہور: لاہورمیں دوسگے بھائیوں نے12 سالہ ملازمہ کوزیادتی کانشانہ بنا ڈالا ،اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ سے دو سگے بھائیوں نے مبینہ زیادتی کی، پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقہ علی رضا آباد میں گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، زیادتی بی بلاک کے رہائشی 2 بھائیوں راشد اور کاشف نے کی، پولیس نے زیادتی میں ملوث دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق 12 سالہ رابعہ ملزموں کے گھر پر ملازمہ تھی، متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کروایا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل چوہنگ کے علاقہ میں 7 افراد نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھ