بھٹو کے شہر میں زخمیوں سےبھیانک سلوک، زخموں میں کیڑے پڑ گئے ، مگر بھٹوپھر زندہ ہے

لاڑکانہ: بھٹو کے شہر میں زخمیوں سے برا سلوک، زخموں میں کیڑے پڑ گئے ، مگر بھٹوپھر زندہ ہے ، اطلاعات کےمطابق بھٹو کے شہر میں انسانوں کے ساتھ برے سلوک کی دو مثالیں سامنے آ گئی ہیں، زخموں میں کیڑے پڑ گئے لیکن ہسپتال میں علاج کی سہولت فراہم کرنے سے انکار کیا گیا۔

ایک دن ڈیوٹی اور پھر تین دن ڈاکٹر غائب،پھر اگر ان کو پابند کریں تواحتجاج

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں زخمی شخص کے پیر میں چوٹ لگنے کے باعث کیڑے پڑ گئے ہیں، جب کہ ایک اور متاثرہ شخص کے بازو پر زخم میں کیڑے پڑ گئے، دونوں کوہسپتال میں علاج میں فراہم کرنے سے انکار کر دیا گیا۔

9 ماہ میں ڈکیتیوں کے دوران 32 شہری جاں بحق ، لوگ پوچھتے ہیں کہ کدھر ہے بھٹو

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ڈی جی رینجرز سندھ نے نوٹس لے لیا، رینجرز کے ڈاکٹرز کی ٹیم شعبہ حادثات پہنچ گئی، رینجرز کے ڈاکٹرز نے فرش پر لیٹے متاثرہ شخص کو طبی امداد فراہم کی۔رینجرزڈاکٹر کےاس اقدام کی بہت زیادہ تعریف بھی کی جارہی ہے،

مصباح کی ہلاکت:سندھ حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے،ڈمی وزیراعلیٰ‌ کے ہاتھ میں پستول

ذرائع کےمطابق ایک اورمتاثرہ شخص کے بازو پر زخم تھا جس پر پٹی بندھی ہوئی تھی، ایک سماجی کارکن کا کہنا تھا زخمی شہر سے باہر ایک کلو میٹر دور سڑک کنارے پڑا ہوا تھا۔سماجی کارکن نے بتایا کہ زخمی کو ایک ایمبولینس سے اتار کر سڑک کنارے پھینکا گیا تھا۔ دوسری طرف زخمی کو اسپتال منتقل کرنے کے باوجود علاج شروع نہیں کیا گیا۔

Comments are closed.