میرپورخاص:بھٹو ابھی زندہ ہے ، بھٹو کے نام پر سیاست کرنے والوں کی بے حسی کی بھی انتہا ، ہسپتال میں وفات پانے والی غریب باپ کی غریب بیٹی کو ہسپتال سے گھر لانے کے لیے پیسے نہ ہونے پر باپ اور چچا نے قربانی دے دی ، اطلاعات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر میرپورخاص میں 2 سال کی بچی کی لاش موٹر سائیکل پر لے جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں بچی کے والد اور چچا بھی جاں بحق ہوگئے۔

میر پور خاص سے ذرائع کے مطابق بھٹوکی نگری میں میرپورخاص میں ایمبولینس کی جانب سے مبینہ طور پر 2 ہزار روپے طلب کرنے پر باپ بچی کی لاش کو موٹر سائیکل پر لے جارہا تھا کہ حادثے پیش آیا جس کے نتیجے میں والد اور چچا بھی جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بھٹوکی نگری میں سرکاری ایمبولینس ڈرائیور کی جانب سے مبینہ طور پر 2 ہزار روپے طلب کیے گئے جس پر والد بیٹی کی لاش موٹر سائیکل پر رکھ کر کھپرو لے جارہا تھا۔دوسری طرف حسب روایت معاملے پر مٹی ڈالنے کی نیت سے میرپورخاص میں ایمبولینس نہ ملنے پر وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

میر پور خاص سے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مسعود سولنگی نے کہا کہ یہ ان کی ڈیوٹی ہے کہ بغیر پیسے سہولت فراہم کریں، 20 گریڈ افسران پر مشتمل 2 رکنی انکوائری کمیٹی بنادی ہے، انکوائری پیر تک مکمل ہوجائے گی، ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments

Shares: