ایک لاکھ سے زائد یونٹس بجلی چوری کرنے پر17 لاکھ 30 ہزارروپے جرمانہ

0
61

ملتان ، میپکو ٹیموں کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے ، اطلاعات کے مطابق ملتان میں میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 92 بجلی چور پکڑلئے۔ترجمان میپکو کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف 5مقدمات درج کرا دیئے گئے اور اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر اعتراض،اٹارنی جنرل نے بہت بڑی بات کہہ دی

ترجمان میپکو نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد یونٹس بجلی چوری کرنے پر17لاکھ30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ملتان میں 6گھریلو،کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو10251یونٹس چوری کرنے پر196359روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ترجمان میپکو کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران ڈی جی خان میں 13گھریلوصارفین کو16644یونٹس چوری کرنے پر188221روپے جرمانہ، وہاڑی میں 10گھریلو صارفین کو13626یونٹس چوری کرنے پر279476روپے جبکہ بہاولپور میں 5گھریلواورکمرشل صارفین کو7895یونٹس چوری کرنے پر170900روپے جرمانہ اور ساہیوال میں 12 گھریلوصارفین کو11699یونٹس چوری کرنے پر189735روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

میں ہندو،خاوندعیسائی ،کرتارپورتقریب سکھوں کے میزبان مسلمان”سب کا پاکستان”زندہ باد،بھارتی بلاگر

ترجمان میپکو کا مزید کہنا تھا کہ کبکہ دیگر شہروں رحیم یار خان میں 9 گھریلوصارفین کو7461یونٹس چوری کرنے پر 130490روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں 12گھریلو اور کمرشل صارفین کو 9472یونٹس چوری کرنے پر 139385روپے جرمانہ جبکہ بہاولنگر میں 9گھریلواورکمرشل صارفین کو7556یونٹس چوری کرنے پر153259روپے جرمانہ اور خانیوال میں 16 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو18728یونٹس چوری کرنے 282336 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

دنیا کرکٹ کےکون کون نامور کھلاڑی پاکستان آنے کیلئے تیار

ترجمان میپکو نے کہا تھا کہ ایک لاکھ 36ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے شخص پر24لاکھ13ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 16گھریلو، کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو17437یونٹس چوری کرنے پر358666 روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

Leave a reply