کراچی :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی الیکشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے محمود مولوی نے مار لیا۔
فارم 47 کے مطابق پولنگ سٹیشنز کی تعداد 263 ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے آر ایم ایس سسٹم پر تمام 263 پولنگ سٹیشنز کے رزلٹ موصول ہوگئے، پی ٹی آئی کے محمود مولوی 29475 ووٹ لیکر جیت گئے، ایم کیو ایم کے معید انور 13193ووٹ لے کر دوسرے، ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا 9836 ووٹ لے کر تیسرے، فاروق ستار آزاد امیدوار کی حیثیت سے 3479 ووٹ لیکر چوتھے، پی ایس پی کے حفیظ الدین 1177 ووٹ لیکر پانچویں نمبر پر رہے۔
قومی اسمبلی کے حلقے میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہا۔
حلقے میں مجموعی طور پر 263 پولنگ اسٹیشنز میں سے 201 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیکر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کی نشست پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کر جانے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
کسی بھی قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، پولیس کے 2700 اہلکاروں کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز اہلکار بھی تعینات کیے گئے۔
پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں 15 امیدوار مدمقابل ہیں۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے تین پولنگ اسٹیشن پر ایک گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا تھا، پی ایس 143،144اور 56 کیلئے پولنگ وقت میں ایک گھنٹہ کا اضافہ کیا گیاتھا۔
ضمنی انتخاب میں 15 امیدوار مدمقابل ہیں۔ الیکشن کیلئے 263 پولنگ اسٹیشنز میں سے 201 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جاچکے ہیں جبکہ پولیس کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز بھی تعینات رہے گی۔
واضح رہے کہ یہ نشست پی ٹی آئی ممبر ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔








