آئندہ الیکشن میں عوام امریکہ نوازوں کو نہیں ملک سےوفاداروں کوووٹ دیں:عمران خان

0
54

لاہور:آئندہ الیکشن میں عوام امریکہ نوازوں کو نہیں ملک سےوفادارلوگوں کوووٹ دیں:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان مشکل وقت میں ساتھ دینے والے اراکین اسمبلیوں کو دوبارہ ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے ایک روزہ دورہ لاہور پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں سوچ سمجھ کر نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ دیں گے کیوں کہ ماضی میں غلطیاں ہوئی اور غلطیوں سے سیکھ کر سب سے پہلا فیصلہ سوچ سمجھ کر ٹکٹ دینے کا کیا ہے۔

عمران خان نے اعلان کیا کہ اگلے تین ماہ میں پاکستان میں الیکشن ہوگا اور آئندہ انتخابات میں جو ایم پی ایز مشکل وقت میں ساتھ ہیں ان سب کو ٹکٹ دیں گے۔

وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ بہت بڑی بیرونی سازش ہوئی اور باہر سے حکومت گرانے کی سازش میں پاکستان میں موجود غدار بھی شامل ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے بیرون لک سازش میں شرکت کی یہ سب غدار ہیں، اس سازش کو شکست دینا ہمارا فرض ہے۔

وزیراعظم نے بیرونی سازش میں شامل غداروں کو الیکشن میں سبق سکھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک، جمہوریت اور آئندہ نسلوں کے بھی غدار ہیں، ان غداروں کے خلاف ہم سپریم کورٹ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی باہر کا دشمن حکومت گرانا چاہے تو 15 ارب میں لوگ خریدے اور حکومت گرادے، یہ کیسی جمہوریت ہے؟ اس طرح تو آج ہندوستان فیصلہ کرے تو 10 سے 15 ارب میں حکومت گرادے گا۔

عمران خان نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس جس کا پیسہ ملک سے باہر وہ یہی کہیں گے کہ بیگرز آر ناٹ چوزرز، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام ان کو سبق سکھائے گی انکی سیاسی قبر بنے گی۔

Leave a reply