مقبوضہ کشمیر:کرفیواورپابندیوں کا 128 واں دن، کشمیری آزادی چاہتے ہیں
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیوں کو 128 روز ہو گئے، انسانی حقوق کے عالمی دن کو دنیا بھر میں آج کشمیری یوم سیاہ کے طور منا رہے ہیں، بھارتی فوج 1989 سے اب تک 95 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے۔
نوشہرہ کابل ریورمیں غیرقانونی تجاوزات کیخلاف کارروائی،قیمتی اراضی واگزار
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا بربریت اور سفاکی کا کھیل جاری ہے ، مسلسل لاک ڈاؤن اور پابندیاں 128 ویں روز میں داخل ہو چکی ہیں۔ مقبوضہ وادی میں آج بھارتی مظالم کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہے۔ اسکول، دکانیں اور کاروبار بند ہیں ، سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی۔
دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس نے انسانی حقوق کی عالمی دن پر مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم و ستم پر رپورٹ ریلیز کی ہے ، رپورٹ کے مطابق جنوری 1989 سے اب تک 95 ہزار 471 مظلوم کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے شہید ہو چکے ہیں۔
مسلمانوں کےسواتارکین وطن کوبھارتی شہریت دینےکا ترمیمی بل منظور،مسلمان خوفزدہ…
7 ہزار ایک سو 35 کشمیریوں کو دوران حراست شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں نے 22 ہزار نو سو دس خواتین کو بیوہ اور 1 لاکھ سات ہزار سات سو اسی بچوں کو یتیم بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے11 ہزار 175 خواتین کی بے حرمتی کی اور کشمیریوں کے ایک لاکھ سے زائد مکانات اور دوسری جائیدادوں کو برباد کیا ، اس دوران 8 ہزار کشمیری لاپتہ ہو چکے ہیں۔
بھارتی متنازع بل آرایس ایس ہندوراشٹریہ کےتوسیعی منصوبےکاحصہ ہے،مذمت کرتے ہیں…
آج بھی بھارتی استعمار نے تمام حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند یا سلاخوں کے پیچھے قید کیا ہوا ہے۔ کم عمر نوجوانوں سمیت ہزاروں لوگ بے یارو مدگار قید خانوں میں پڑے ہیں۔