سرینگر:بھارتی افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری وساری ہے، اور دوسری طرف کشمیری بھی آزادی کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں‌ ہیں، اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں گذشتہ روز سے جاری سرچ آپریشن میں دو نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق بانڈی پورہ کے لوڈارہ علاقے میںاتوار کے روز سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی گئی۔ تلاشی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو کل رات اور ایک کو پیر کی صبح شہید کر دیا گیا۔شہید نوجوانوں کی شناخت نہیں ہو سکی

دوسری طرف ان دوکشمیریوں کی شہادت کےخلاف بانڈی پورہ میں لوگ احتجاج کرتے ہوئے اپنے گھروں سے نکل آئے بھارتی افواج کے خلاف زبردست نعرے بازی کی، اس موقع پر کشمیری خواتین نے بھی کشمیربنے گا پاکستان کے نعرے لگاکر بھارت کو اپنے آخری اورحتمی فیصلے سے آگاہ کردیا

Shares: